سلی گوڑی،13،جون :سلی گوڑی میں اے ٹی ایم مشین لے کر فرار ہونے والے شرپسندوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔واضح ہو کہ سلی گوڑی میں گذشتہ رات نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کرنے کا سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے۔ شرپسندوں نے گذشتہ رات نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کو سلی گوڑی شہر میں بھکتی نگر تھانہ کے ماتحت آشی گھر آﺅٹ پوسٹ موڑ کے قریب لوٹنے کی کوشش کی ۔ اگرچہ وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ معلومات کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے شرپسندوں نے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ بعد میں ان سب نے خود اے ٹی ایم مشین لے کر بھاگنے کی کوشش کی حالانکہ وہ اس کام میں بھی کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ آخر کار انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا اور اسے وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دوسرے دن سنیچر کی صبح واقعہ کے انکشاف کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔اے ٹی ایم کی ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی آشی گھر آو¿ٹ پوسٹ کی پولس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments are closed.