اسلام پور ،15،اپریل:اسلام پور میں بس ٹرمینل سے متصل پرائیویٹ بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کا ایک سنسنی خیز معاملہ لاک ڈاو¿ن کے درمیان سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق آج شرپسندوں کی ایک ٹیم شاپنگ مال پر ڈاکہ ڈالنے میں کامیاب نہ ہونے کے بعد وہ قریبی اے ٹی ایم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آج صبح چار شرپسند مشکوک حالت میں آس پاس گھوم رہے تھے جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ کچھ دیر بعد انہوں نے اے ٹی ایم کے سیکوریٹی کی گردن پر چاقو تانتے ہوئے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ان لوگوں نے اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دئے تھے ۔اس دوران قریبی شاپنگ مال کے عملے نے سیکوریٹی اہلکار کی چیخ سن کر پولس کو اطلاع دی۔جونہی پولیس وہاں پہنچی شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔ اے ٹی ایم سیکوریٹی گارڈ ارشاد عالم نے بتایا کہ صبح تین بجے کے قریب دو شرپسند اے ٹی ایم کاو¿نٹر میں داخل ہوئے۔ ایک بدمعاش اے ٹی ایم کے باہر سڑک پر نگرانی کر رہا تھا۔ جبکہ دوسرا اے ٹی ایم کے اندر کچھ توڑنے لگا ۔ اسکی آواز سن کر وہ چورچور چلانے لگا۔ اس دوران ایک بدمعاش نے اس کی گردن پر چھری رکھ دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پولس کی آمد کے بعد تمام بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔پولس نے ان کا پیچھا کیا اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بتایا کہ بدمعاش اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے میں ناکام رہے ہیں۔
Comments are closed.