Take a fresh look at your lifestyle.

جنوبی24 پرگنہ کے پجالی میںخاتون پرجان لیوا حملہ کیاگیا بینک سے روپئے نکالنے آئی تھی، حملہ آور روپئے لے کرفرار

پجالی(جنوبی 24 پرگنہ)07 اکتوبر: جنوبی 24 پرگنہ پجالی تھانہ کے تحت چھوٹو بیٹ تلہ سے بیٹی کی شادی کی خاطر بینک سے پیسے نکالنے آئی اورپیسے نکال کر واپسی کے دوران دوافراد نے دھار دار آلہ دکھاکر اس کے اوپر حملہ کردیا۔ حملہ آور اس کی جان پہچان والا شیخ سہیل تھا۔ مخبر کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ حملہ آوروں کو اچھی طرح سے معلوم تھا کہ وہ عورت اپنی بیٹی کی شادی 25 اکتوبر کو ہے اوروہ اس سلسلے میں وہ بین سے روپئے نکالنے کے لئے وہاں ضرور آئے گی ۔ ان دونوں بدمعاشوں نے اسے راستے میں روک کر اس سے پیسے طلب کئے اورجب اس نے پیسہ دینے سے انکار کیا تواس نے دھار دار آلے کے ذریعہ اس عورت پر حملہ کردی۔ اس حملے میں اس عورت دولت گوئن کے گلا، پیٹ، سینے اورہاتھ میں گہرے زخم آئے۔ اس کی چیخ پکار سن کر آس پاس کے لوگ دوڑ ے چلے آئے اورانہوں نے پہلے بج بج تھانہ کے تحت اسپتال میں بعدمیں ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا۔ شیخ سہیل جس نے حملہ کیاتھا اوراس کے روپئے لے کر فرار ہوا اس کاکوئی پتہ نہیں چل سکاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.