Take a fresh look at your lifestyle.

منشیات کی تجارت کا الزام لگا کر باپ بیٹوں پرجان لیوا حملہ

مالدہ،27جولائی: منشیات کا کاروبار کرنے کا الزام لگا کر والد پر حملہ کرنے کا سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے جس میں بزرگ شخص اور اس کے دو بیٹوں پر شرپسندوں نے براو¿ن شوگر کا کاروبار کرنے کا جھوٹا الزام لگاکر حملہ کر دیا تھا۔ تینوں شدید زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تھانہ انگلش بازار کے نارہٹا گرام پنچایت کے بابو پور گاو¿ں میں اتوار کی رات دیر گئے واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور سلیمان شیخ ، حیات شیخ ، عمران شیخ سمیت دس افراد کے خلاف تھانہ تحریری شکایت درج کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد سے تمام ملزم علاقے سے فرار ہیں۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق زخمی بوڑھا شخص یوسف شیخ (65) ہے۔ اس کے دونوں بیٹوں کا نام دلدار شیخ (25) اور صابر شیخ (26) ہے۔ان تمام کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشان ہیں۔ دوسری طرف ابتدائی تفتیش کے بعد پولس کو اس واقعے کے پیچھے زمین کے تنازعہ کا خدشہ ہے۔ زخمی دلدارشیخ نے پولس کو بتایا کہ اتوار کی رات اچانک سلیمان شیخ ، حیات شیخ ، عمران شیخ اپنے ساتھیوں سمیت اس کے گھر پہنچے اور براو¿ن شوگر کا کاروبار کرنے کا جھوٹا الزام لگانا شروع کردیا۔ جب انہوں نے احتجاج کیا تو انہوں نے ان تینوں پر حملہ کردیا۔والدنے کہا کہ اس کے دونوں بیٹے ایسے کسی کاروبار میں ملوث نہیں ہیں۔ اس کے برعکس ، تمام ملزم خود منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے ان کی مخالفت کی تھی۔ اس وقت ان لوگوں نے اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ یہ سب کل رات اس کے گھر پہنچے اور اس کے دونوں بیٹوں پر منشیات اسمگل کرنے کا الزام لگا کر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں پولس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ تھانہ انگلش بازارکی پولس نے بتایا کہ ملزمین مفرور ہےں۔ اس کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.