Take a fresh look at your lifestyle.

بابری مسجدشہادت : ونے کٹیہار‘ ویدانتی سمیت چھ بی جے پی لیڈرسی بی آئی عدالت میں پیش اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی بھی ملزمین میں شامل ہیں

0

لکھنو4جون: ایودھیا میں 6 دسمبر 1992کو متنازعہ ڈھانچہ (بابری مسجد) گرائے جانے کے معاملہ میں جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ونے کٹیار، رام ولاس ویدانتی سمیت چھ لیڈر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آئندہ اگست تک سی بی آئی کو اس معاملہ میں فیصلہ دینا ہے۔ متنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی سمیت 32 لوگ ملزم ہیں۔ معاملہ میں مجموعی طور پر 49 ملزم تھے لیکن شیوسینا کے بال ٹھاکرے، وشو ہندو پریشد کے صدر اشوک سنگھل سمیت 17 کی موت ہوگئی ہے۔سی بی آئی کی عدالت میں آج حاضر ہوئے لیڈر پچھلی تاریخ کو لاک ڈاو¿ن کے سبب نہیں آسکے تھے۔ سی بی آئی نے ان ملزمین کے خلاف 354 گواہ پیش کیے تھے۔ ان تمام کی گواہی کی بنیاد پر سی بی آئی نے ایک ہزار سے زیادہ سوال تیار کیے ہیں۔ ویدانتی نے عدالت کے باہر کہا کہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کا خواب تمام لوگوں کا ہے۔ یہ مندر ملک کا سب سے اونچا مندرہونا چاہیے۔ جو گرایا گیا وہ سپریم کورٹ کے مطابق متنازعہ ڈھانچہ تھا، بابری مسجد نہیں۔ جو گرا وہ رام للا کے مندر کا کھنڈر تھا۔ کھدائی میں کیا ملا اسے تمام نے دیکھا ہے۔ پہلے بھی وہاں مندر تھا اور اب بھی شاندار مندر کی تعمیر کی تیاری ہے۔ ویدانتی اب کل اپنا بیان درج کرائیں گے۔ انہوں نے اپنا بیان آج درج نہیں کرایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.