Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر ریاست میں 34ہزار گرفتار3ہزار گاڑیاں ضبط

کولکاتا۔25اپریل :لاک ڈاﺅن کی خلا ف ورزی پر گرفتاری ہوگی۔ باہر نکلنے پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔راہ چلتے تھوک بھی نہیں پھینکا جا سکتا۔ انتظامیہ کی طر ف سے اس طرح کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔ صرف کولکاتا ہی نہیں اس کی خلاف ورزی پر ریاست بھر میں دھڑ پکڑ کی جا رہی ہے۔ گزشتہ کل نبننو سے چیف سکریٹری راجیو سنہا نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر سخت قدم اٹھائے جارہے ہیں۔اس درمیان 33ہزار997لوگ گرفتار کئے گئے ہیں 2556گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ 3749ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ دوسری طرف لال بازارکی اطلاع کے مطابق جمعہ کو کولکاتا سے 682لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔ایک دن میں 14گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ماسک نہیں پہننے پر 153لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے اور راہ چلتے تھوک پھینکنے پر 24لوگوں کوگرفتا ر کیاگیاہے۔ لال بازار کی اطلاع کے مطابق گزشتہ 5دنوں میں جہاں تہاں تھوک پھینکنے پر کولکاتا سے 105لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔لاک ڈاﺅن کی خلا ف ورزی پر جمعرات کو 590لوگ گرفتار کئے گئے ہیں اور ماسک نہیں پہننے پر 121لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔ 64گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.