Take a fresh look at your lifestyle.

ایمبولنس نہیں ملنے پر حادثے کا شکاربچے کو لیکر گھر والے رکشہ وین پر اسپتالوں کا چکر لگانے کو مجبور

کولکاتا 8 اگست۔ریاست میں ایک بار پھر غیر انسانی واقعہ سامنے آیا ہے۔حادثے میںزخمی بچے کو اسپتال میں داخل کروانے کے لئے ایک فیملی کو سخت محنت کرنی پڑی۔ اسے ایمبولینس بھی نہیں ملی۔ایسی صورتحال میں اہل خانہ رکشہ وین پر زخمی بچے کے ساتھ لیکراسپتالوں کا چکر لگاتے رہے۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات شہر کے رام مندر کے قریب ہونے والے حادثے میں ایک 14 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔جس کے بعد اسے رات میں سب سے پہلے این آر ایس اسپتال لے جایا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے آر جی کار اسپتال ریفر کردیا گیا۔گھروالوں کی پریشانی یہاں سے شروع ہوتی ہے۔ این آر ایس اسپتال سے ریفر کیے جانے کے بعد فیملی کے سامنے اسے ایک اور اسپتال لے جانے کا ایک بڑا چیلنج تھا۔لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے آس پاس اور راستے میں ایک بھی ایمبولینس نہیں تھی۔ ایمبولینس کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے رکشہ وین کا سہارا لینا پڑا۔ اسے رکشہ وین میں بیٹھا کر آر جی کار اسپتال لے جایاگیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جب وہ بچے کے ساتھ آر جی کار پہنچے تو یہاں یہ کہا گیا تھا کہ کاغذات پر پولس کے دستخط نہیں ہیں۔روڈ ایکسیڈنٹ کا معاملہ ہے۔ لہٰذا پولس کا دستخط ضروری ہیں۔اسپتال سے یہ کہنے پر ، اہل خانہ زخمی بچے کو اسی رکشہ وین پر جوڑاسانکوںتھانے لے گئے۔ یہاں سے پولس کا کام طے کرنے کے بعد ، اہل خانہ دوبارہ بچے کو اسی رکشہ وین سے آر جی کر اسپتال لے گئے۔اس کے بعد اسے داخل کرایا گیا۔یہاں تک کہ شدید زخمی بچے کو لے جانے کے لئے کوئی ایمبولنس نہیں ملا۔ایسی صورتحال میں فیملی کو اپنے بچے کے ساتھ رکشہ وین کے سہارے اسپتالوں کا چکر لگانا پڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.