کولکاتا،2،ستمبر:کولکاتا کے دم دم پی کے گوہا لین میں زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت سے ایک دوشیزہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس لڑکی کی عمر تقریباً 25 سال بتائی جارہی ہے۔لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ نوجوان لڑکی کون ہے وہ وہاں کیسے پہنچی پولس اس معاملے کی تفتیش شروع کررہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ لڑکی کی لاش بدھ کی صبح برآمد ہوئی۔لڑکی نے ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔پولس نے اس کے پاس سے موبائل اور بیگ جیسی کوئی چیز برآمد نہیں کی ہے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکی کی لاش کو قتل کرکے وہاں پھینک دیا گیا تھا۔فی الحال پولس اس واقعے کے بارے میں قطعی طور پر کچھ بتانے سے قاصر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ روز میٹروپولیٹن کے علاقے توپسیا میں اپنے ہی گھر میں ایک نوجوان کی پراسرار حالت میںخون آلودلاش برآمد ہوئی۔اس طرح نوجوان کی پراسرار موت کے باعث پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
Comments are closed.