مالدہ ،9اکتوبر:مالدہ کے چانچل سپر اسپیشلٹی اسپتال میں بچے کی موت پر شدید ہنگامہ برپا ہوا۔ الزام ہے کہ نوزائیدہ کی موت اسپتال کے عملے کی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ہریش چندر پور کے گاو¿ں کے رہائشی حق کی بیوی مجنور بی بی کو جمعرات کے روز دردزہ کے ساتھ ہریش چندر پور اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مجنور نے دوپہر میں ایک بیٹے کو جنم دیا۔ کچھ دیر بعد بچے کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ اسے چانچل سپر اسپیشلٹی اسپتال لایا گیا۔ آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ میں طبی خدمات شروع ہونے کے بعد بھی نومولود کی حالت بگڑتی چلی گئی اور وہاں علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ وہ کہیں اور علاج کرائیں ، لیکن جب اہل خانہ اسپتال کے ریسرچ سینٹر میں ایمبولینس کا ٹکٹ لینے گئے تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں کوئی عملہ نہیں ہے۔ عملے کو تقریباً دو گھنٹے تک بلانے کے باوجود بھی وہ نہیں آئے۔آخر کار نومولودنے دم توڑ گیا۔جس کے بعد اہل خانہ نے اس لا پروائی کیخلاف جم کر ہنگامہ کیا۔
Comments are closed.