Take a fresh look at your lifestyle.

بنگلہ دیشی اسمگلر زخمی ہو کر پولس کے شکنجے میں

کولکاتا،15ستمبر: سرحدی محافظ بی ایس ایف نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مویشی اسمگلر بی ایس ایف کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور گرفتار کرلیا گیا تیتل بیریا کے قریب اچھامتی ندی کے قریب سوموار کی رات کو بی ایس ایف کی ٹیم نے لگ بھگ دس اسمگلروں کو دیکھا جو انٹرنیشنل بارڈ کی طرف مویشیوں کو لے کر بھاگے جا رہے تھے جب ان کو رکنے کو کہا گیا تو اسمگلروں نے بارڈر سیکوریٹی فورس پر بانس اور تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ اپنی دفاع میں بی ایس ایف عملے نے جوابی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بنگلہ دیش، ست کھیلا کا ایک اسمگلر زخمی ہو گیا۔ بعد میں اسے پکڑ لیا گیا۔ مگر ان کے ساتھی وہ سارے موقع پا کر بھاگ کھڑے ہوئے مویشیوں کو چھوڑ کر زخمی اسمگلر ابھی سب ڈویژنل اسپتال ، بن گاو¿ں میں زیر علاج ہے اور پولس کی نگرانی میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.