ہوڑہ،25،جون :ممتا بنرجی کی ہدایت اورہوڑہ ضلع (صدر)ترنمول کانگریس کمیٹی کے صدر اروپ راے کے مشورے پر بیلور بازار کے چوراہے پر پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بالی کیندر ترنمول کانگریس کے جانب سے ذبردست احتجاج کیا گیا اور نریندرمودی کا پتلا بطور احتجاج جلایا گیا۔ احتجاجیوں نے مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرہبھی بلند کیا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت کم ہو نے کے باوجود مودی حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ کرکے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ اس پروگرام میں بالی کیندر ترنمول کانگریس کمیٹی کے نو نامزد صدر پرابیر راے چودھری، شرشٹی دھر گھوش ، تفضیل احمد ، ریاض احمد کے علاوہ سا بق کونسلرز اور وارڈ صدور موجود تھے۔
Comments are closed.