Take a fresh look at your lifestyle.

بنگلہ دیشی سرحد سے 7 کروڑ مالیت کی نادر قسم کی چھپکلیاں ضبط

کولکاتا،9،ستمبر:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بنگال کے شمال 24 پرگنہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے نایاب قسم کے 14 ٹوکے گیکو چھپکلی پکڑی ہے۔ بی ایس ایف کے ساو¿تھ بنگال فرنٹیئر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط چھپکلیوں کی تخمینہ قیمت تقریبا 7 سات کروڑ روپے ہے۔ یہ تمام چھپکلی بنگلادیش سے بی ایس ایف کی بھارت میں حدود کی چوکی کے ذریعے ا سمگل کی جارہی تھیں۔انٹلیجنس سے ملی جانکاری پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایس ایف کی 27 ویں بٹالین کے جوانوں نے منگل کی شام دیر گئے اس پر قبضہ کرلیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرحدی پوسٹ پرگومتی کے علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے قریب فوجیوں نے شام کے وقت خصوصی نگرانی شروع کردی۔ اس دوران گشت ایک مشکوک شخص کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو کالندی ندی کو عبور کرکے بنگلہ دیش سے ہندوستانی حدود میں جانے کی کوشش کر رہا تھا۔جب سپاہیوں نے اسے للکارا تو اسمگلر تاریک اور گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔ اس جگہ پر ایک لوہے کا جال ملا تھا جس سے نایاب اقسام کے 14 ٹوکے گیکو چھپکلی ملی تھی۔ بی ایس ایف نے پکڑی چھپکلیوں کو وائلڈ لائف اتھارٹی کے حوالے کردیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹوکے گیکو چھپکلی ایک نادر اور خطرے میں پڑنے والی نسل ہے جس کی بین الاقوامی منڈی میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ اسے بھارت کے راستے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ یہ چھپکلی بنیادی طور پر انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ، شمال مشرقی ہندوستان ، فلپائن اور نیپال میں پائی جاتی ہے۔یہ چھپکلی شوگر ، ایڈز اور کینسر کے لئے دوائیاں بنانے میں استعمال ہوتی ہے اس کے علاوہ مردانگی میں اضافہ کرنے والی دوائیں بھی بنائی جاتی ہیں ہندوستانی وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کی شق 4 کے تحت جانوروں کی ان نایاب اقسام کے جانوروں کے قبضے یا تجارت پر پابندی ہے۔ 27 ویں کور کے کمانڈنگ آفیسر نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ یہاں بی ایس ایف کے 27 ویں کور کے کمانڈنگ آفیسر جسویر سنگھ نے بتایا کہ یہ قبضہ صرف فوجیوں کی ڈیوٹی پر دکھائے جانے والی چوکسی کی وجہ سے ممکن ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.