Take a fresh look at your lifestyle.

بنگلہ دیشی 18دراندازپکڑے گئے

0

کولکاتا،6،اگست:بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) کی ٹیم نے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے ملحقہ ہند بنگلہ دیش سرحد میں غیر قانونی طور پر دراندازی کرتے ہوئے 18 بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑا ہے۔ جمعرات کو بی ایس ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بروکرز کی مدد سے ان بنگلہ دیشی شہریوں نے بدھ کے روز دراندازی کی کوشش کی۔اسی دوران انھیں گرفتار کرلیا گیا۔پہلے جھوڑپاڑہ بارڈر چوکی کے قریب دو خواتین اور ایک مرد اور ایک بچہ پکڑا گیا۔ اس کے بعد کماری سرحدی چوکی کے قریب 9 مرد ایک عورت اور 5 بچے پکڑے گئے۔بی ایس ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ سرحد کے دونوں اطراف موجود دلالوں کی مدد سے ان افراد نے غیر قانونی طور پر دراندازی کی کوشش کی تھی۔ ان سب کو مقامی پولس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.