Take a fresh look at your lifestyle.

بینک کا ایک اور ملازم کرونا سے ہلاک

کولکاتا،20جولائی: خضر پور کے ایس بی آئی بینک کے گارڈ جو کرونا میں مبتلا ہو کر بیس دنوں تک اسپتال میں زیر علاج تھے اتوار کی صبح کو غیر سرکاری کوویڈ اسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ اس اسپتال میں اور بھی ۳۲ لوگ بھرتی تھے اسی مرض کے شکار ہو کر اس کے علاوہ ایس بی آئی بینک کے ایک ملازم بھی ہلاک ہو گیا وہ دکھن ۴۲ پر گنہ کے کیننگ کا تھا اور وہیں ایک اسپتال میں بھرتی تھا۔ اس نے سنیچر کو آخری سانس لی اور اس کے گھر والوں کو آئسو لیشن میں بھیج دیا گیا۔ اس سے بھی پہلے کولکاتا کے ایک بینک کا ملازم جو ایس بی آئی میں اسسٹنٹ منیجر تھا دکھنا کولکاتا کے ایک گیر سرکاری اسپتال میں اس نے آخری سانس لی۔ جب کہ بدھان نگر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک شعبہ کے ۱۲ افراد کرونا میں مبتلا پائے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.