Take a fresh look at your lifestyle.

بینک سے لاکھوں روپئے کی لوٹ

Ab bank me bhi paisa safe nhi

رائے گنج 18 اپریل:شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج میں بنگیہ رورل ڈیولپمنٹ بینک کے کسٹمر سروس پوائنٹ سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ صارفین کے ساتھ لین دین سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ رائے گنج تھانہ کے بیرگھیہ گرام پنچایت کے بودھور گاو¿ں میں سنیچر کے روز واقعے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور واقعے کی جانکاری ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔پولس ملزمان کی گرفتاری کےلئے مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس لوٹ کی رقم کو تھانے میں جمع کروانے کے لئے مستقل طور پر گاڑی پر مائیک لگا کر لوگوں سے اپیل کررہی ہے۔ تاہم ابھی تک اس واقعے کے لئے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولس نے بتایا کہ ڈکیتی کی اصل رقم کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دوسری جانب سروس پوائنٹ کے منیجر امل رائے نے بتایا کہ ڈکیت ان سے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں اور صارفین کے پاس بک اور آدھار کارڈبھی لوٹ لیا۔ معلومات کے مطابق بنگیہ دیہی ترقیاتی بینک کے کسٹمر سروس پوائنٹ میں گذشتہ روز ایک شخص کے ساتھ روپے کے لین دین کو لے کر تنازعہ پیدا ہوا تھا۔آج صبح منیجرامل رائے چار لاکھ روپے کی رقم لے کر صارفین کو پیسہ دینے بیٹھے ہی تھے۔ اسی دوران اچانک بدھور گاو¿ں سے کچھ لوگ وہاں پہنچ گئے اور مار پیٹ کرتے ہوئے رقم لوٹ لی۔ صرف یہی نہیں شرپسندوں نے یہاں رکھے گئے فرنیچر اور دیگر سامان میں توڑ ڈالا۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.