Take a fresh look at your lifestyle.

بینک میں سانپ نکلنے سے خوف و ہراس

رائے گنج ،13،مئی:شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج مرکزی کوآپریٹو بینک کی سیڑھی کے پاس آج صبح سانپ کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح ہو کہ لاک ڈاو¿ن کے درمیان لوگوں کی بڑی تعداد بینک سے رقم نکالنے کے لئے آج بینک پہنچی۔ لوگ صبح سے ہی بینک کے سامنے قطار میں لگنے لگے۔ اچانک ، صبح دس بجے کے قریب لوگوں نے سیڑھی کے کنارے پر ایک بڑا سانپ دیکھا۔ لوگ سانپ کو دیکھ کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ بینک ملازمین بھی حیرت میں آگئے۔ یہاں کچھ لوگوں نے وہاں سے سانپ کا پیچھا کرنے کی کوشش شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ قریب آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد سانپ کو پکڑ کر قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعے کی وجہ سے بینک میں تقریباًایک گھنٹہ تک کام بند رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.