Take a fresh look at your lifestyle.

برسامنڈا کی یوم پیدائش پرتعطیل کا اعلان

بانکوڑہ،23نومبر: وزیر اعلیٰ ممتا کھتڑا کے مقام پر لا تعداد اسکیموں کا اجراءکرتے ہوئے وہاں شیلانیاس و سرکاری خدمات کی تقریب میں یہ اعلان کیا کہ بر سا منڈا کے یوم پیدائش پر اب سے ریاست میں چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد وہ بانکوڑہ ضلع کے کھتڑا میں اس پروگرام میں جاتے ہوئے رہ گذرپر پنچایت حلقے کے بنکیا گرام کے پسماندہ طبقے کے لوگوں کے بارے میں بھی جانکاری لی اور ان کے ساتھ کچھ دیر گفتگو بھی کیا۔ پھر امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں لوگوں کی بھیڑ لگانے آئے تھے۔ کھانا منگوا کر ان کی ضیافت کی گئی تھی وہی کھانا انہوں نے آدی باسی کے گھر میں زہر مار کیا تھا اس کے بعد بر سا منڈا کی مورتی پر ہار چڑھایا جو بعد میں پتہ چلا کہ وہ مورتی تو کسی آدی باسی شکارکی تھی۔ مگر ہماری پارٹی شکار کو بھی عزت بخشی ہے اب اسی مقام پر ہم لوگ بر سامنڈا کی مورتی بھی نصب کریں گے۔ اس کے بعد ہر برس ان کی پیدائش کے موقع پر سرکاری چھٹی دی جائے گی۔ وہاں سے نکل کر وہ سنک پہاڑی کے ہاٹ میدان میں جو عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ یاد رہے کہ بانکوڑہ سے لوک سبھا کے امید وار بی جے پی سے ہیں دونوں مقام پر بی جے پی نے ہی ابھی کامیابی بر قرا رکھی۔ اور اسی بانکوڑہ میںامیت شاہ بھی کچھ دنوں پہلے وہاں کے لوگوں کو اکسا کر گئے۔ اب ممتا بنرجی وہاں پہنچی اور وہاں کے لوگوں کے اندر بھاجپا کے خلاف کئی خامیاں گنوائیں پھر ضلع کی ترقیاتی منصوبے کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.