کولکاتا۔ 18ستمبر : جمعرات کی رات کو ڈیڑھ بجے کڑ وا تھانے حلقے کے نصیر الدین روڈ پر ایک بار میں حادثہ رونما ہوا ۔ روزانہ کی طرح وہ بار کھلا تھا بارہ بجے رات تک کہ اچانک ایک نوجوان نشاط حیدر اس بار میں گھسا اس کے ساتھ تین نوجوان اور بھی تھے ۔ وہاں وہ سبھی بار کے مالک راحل سنہا کو کھوج رہے تھے اس کی غیر موجودگی پر ان تینوں نے بار کے منیجر محمد امین کو گالی گلوج دی اور برا بھلا کہا پھر اسے مارا پیٹا بندوق کے بٹ سے اس کے سر پر ضرب لگایا اور باہر نکل گئے مگر جاتے جاتے ان سبھوں نے بار کے باہر بم اندازہ تو کی ہی گولیاں بھی چلائی ۔ ان کے اس غنڈہ گردی اور بم اندازی گولیاں چلانے سے پورا علاقہ جاگ اٹھا ۔ ان کے جاتے ہی کڑوا تھانے میں جاکر ان شرپسندوں کے خلاف رپورٹ لکھوائی ابھی پولس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ ان شرپسندوں تک پہنچنے کا راستہ کھوج رہی ہے پولس اس حملے کی تہہ تک جانے میں لگی ہے۔
Comments are closed.