کولکاتا،20جولائی: کولکاتا شہر میں موذی مرض کرونا وائرس کے بڑھنے سے مریض کی تعداد بھی تشویشناک حد تک ناقابل بیان ہوتا جا رہا ہے اس مرض کی روک تھام کے لئے کئی مقامات میں کونٹینمنٹ زون کو لاگو کر دیا گیا ہے اور اب کولکاتا کے منی راجستھان بڑا بازار کے پوستہ حلقے میں سکدر پاڑہ لین کونٹیمنٹ زون کے اندر آگیا ہے۔ ایسے میں پولس نے اس حلقے کو چارفوں طرف سے بریکیڈنگ کر کے عام لوگوں کے لئے پورے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس حلقے میں مال پاڑہ رویندر سرانی، تارا سندری پارک، نیز کلاکار اسٹریٹ ہونے کی وجہ سے کافی چہل پہل رہتی تھی۔ لیکن اب ان علاقوں میں آمد و رفت بالکل ہی بند ہو گیا ہے اور لوگوں کے اندر کونٹینمنٹ زون میں آنے سے زیادہ خوف طاری ہو گیا ہے۔ وارڈ نمبر۳۲ سکدر پاڑہ اسٹریٹ، تارا سندری پارک اور رویندر سرانی کے دونوں جانب کو پولس نے سیل کر دیا گیا ہے کیونکہ اس علاقے میں چار لوگوں کے اندر کرونا کا وائرس ملنے سے کافی سنسنی پھیل گئی تھی اسی لئے ایسا کہا گیا ہے۔ مگر مقامی لوگوں کو دقت نہ ہو اس کے لئے والنٹیئرس بھی ہر وقت موجود ہیں تا کہ لوگوں کو ان کی ضرورت کی چیزیں سامان ان کے گھر تک پہنچا دیں۔ ترنمول کے نیتا سپن برمن نے بھی اس علاقے کو سینی ٹائز کرنے میں دیری نہیں لگائی اور یہ کام کولکاتا کارپوریشن بھی کر رہاہے۔
Comments are closed.