بیرک پور ۔6اگست: بی جے پی کے مقامی پارٹی آفس میں آدھی رات کو کچھ شرپسندوں نے بم بازی کرکے فرار ہوگئے ۔ اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کیلئے ایودھیامیں بھومی پوجن بھی کرچکے تھے ۔ شمالی 24پرگنہ جگتدل بی جے پی پارٹی آفس میں بم بازی سے دفتر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر نظر ڈالنے کے بعد بتایا کہ دستی بم پھینکنے سے دفتر کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا ۔ جہاں بی جے پی کے لیڈران اکثر و بیشتر آتے رہتے ہیں ۔ بم بازی کے اس حادثے کو بھا جپا کے لیڈران نے ترنمول کانگریس کی کارستانی بتائی ۔ اس بم اندازی سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔
Comments are closed.