جلپائی گوڑی،22،جون :جلپائی گوڑی محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کا امکان ہے۔ شمالی بنگال کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست سکم میں بھی بارش کی امیدہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں تک آسمان ابر آلود رہے گا۔ پنجاب سے خلیج بنگال تک کم دباو¿ کی وجہ سے ، اس علاقے میں تیز بارش کی توقع ہے۔جلپائی گوڑی محکمہ موسمیات کے افسر رنندر سرکار نے بتایا کہ پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، جھارکھنڈ ، اڑیسہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کم دباو¿ دیکھا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے ، شمالی بنگال کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
Comments are closed.