کولکاتا،15،ستمبر:صبح سے ہی جنوبی بنگال کا آسمان کبھی ابر آلود ہوتا ہے تو کبھی دھوپ ہے۔ وہیں صبح کے اوقات میں کچھ جگہوں پر بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شمالی بنگال میں بھاری موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم پورے بنگال میں ابر آلود موسم برقرار رہے گا۔اگرچہ کوئی نئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ، تاہم محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مانسون کا محور امرتسر ، روہتک ، جمشید پور ، بالاسور ، بانکورہ اور دیگھا سے لےکر شمال مشرقی خلیج تک پھیل گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شمالی بنگال کے ہمالیہ سے ملحقہ چار اضلاع دارجلنگ ، کالمپونگ ، جلپائی گوڑی اور علی پوردوار میں انتہائی تیز بارش متوقع ہے۔ وہیںکوچ بہار ، شمالی دیناجپور اور جنوبی دیناجپور میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مالدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ شمالی بنگال میں بدھ اور جمعرات کو ہمالیہ کے دامن میں واقع پانچ اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔منگل کے روز محکمہ موسمیات نے جنوبی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مزید یہ کہ بدھ اور جمعرات کو پیشگوئی میں ایسی کوئی انتباہ نہیں جاری کی گئی ۔شمالی اور جنوبی بنگال کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت مختلف شہروں میں آسنول 26.3، بالور گھاٹ 26.4،بانکوڑہ 26،بیرک پور 26.6،بردوان 25.6، کیننگ 27.2،کوچ بہار 24.3،دارجلنگ 15.6،دیگھا 26.5،کولکاتا 26.7،مالدہ 28.2،پرولیا 25.4،سلی گوڑی 24.7،شانتی نکیتن 26.7 تک برقرار رہنے کی امید ہے۔
Comments are closed.