Take a fresh look at your lifestyle.

ریاست میں بارش ہونے کے ساتھ ہی گرمی بڑھنے کے پورے آثار

0

ولکاتا09 اکتوبر۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اگلے 72 گھنٹوں تک موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کے دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سطح سمندر پر پیدا ہونے والے کم دباو¿ کی وجہ سے ریاست میں بارش ہو رہی ہے جو اتوار کی رات تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ مسلسل بارش کے باوجود درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جمعرات کو جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا وہیں جمعہ کے دن 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ کر 34 ڈگری ہوگیا ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ہے۔ فی الحال اسی طرح کا موسم کچھ دن باقی رہے گا۔ ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ ، مشرقی اور مغربی میدنی پور ، پورولیا ، بانکوڑہ میں بھی تیز بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ ، شمالی بنگال کے دارجیلنگ ، جلپائی گوڑی ، کالمپونگ ، کوچ بہار اور علی پوردوار اضلاع میں بھی بارش کی متوقع ہے۔ پہلے ہی متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہے۔ اور آیندہ مزید کچھ دن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.