کولکاتا،4 جولائی:دارالحکومت کولکاتا میں پچھلے تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہفتے کے روز علی پور میں محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں تک بنگال کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔ شمالی بنگال کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بارش متوقع ہے۔ ہفتہ کے روز کولکاتا کے ساتھ ہی ہوڑہ ، ہگلی شمالی اور جنوبی پرگنہ مشرقی اور مغربی مدینی پور ، پورلیا بانکوڑا وغیرہ کا آسمان ابر آلود ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ہفتہ کی سہ پہر سے بارش شروع ہوگی۔ سب سے زیادہ بارش شمالی بنگال کے پانچ اضلاع دارجیلنگ کالمپونگ ، کوچ بہار ، علی پوردوار اور جلپاءگوڑی میں ہوگی۔ یہاں انتہائی موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ ساتھ ہی آسمانی بجلی بھی گر سکتی ہے۔ لہذا لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بلا وجہ گھروں کو نہ چھوڑیں۔ ماہی گیروں کو پہلے ہی سمندری سفر پر پابندی ہے۔ سوموار تک بارش جاری رہے گی۔ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔ ضلع بیربھوم اور مرشد آباد ضلع میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 5 جولائی تک مہاراشٹر گجرات اور گوا میں تیز بارش ہوگی۔ ان علاقوں میں کم پریشر اور چکروات نے جنم لیا ہے جس کی وجہ سے بہار بنگال اور جھارکھنڈ میں مسلسل بارش ہورہی ہے۔ ہفتے کے روز دارالحکومت کولکتہ میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو عام سے چار ڈگری زیادہ ہے۔
Comments are closed.