Take a fresh look at your lifestyle.

بارش کے سبب کئی علاقے زیر آب

0

مالدہ،23،جون : شدید بارش کی وجہ سے مالدہ ضلع کے شہر انگلش بازار کے کئی وارڈ زیرآب ہیں۔ علاقے میں پانی جمنے سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مقامی لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس علاقے میں نکاسی آب کا نظام خراب ہے۔ انگلش بازار میونسپلٹی کے تحت ویویکانندپلی، سرمن گنگا پلی ، پرانت پلی ، دیش بندھو پاڑا ، سبھاش پلی سمیت متعدد علاقے زیرآب ہیں۔ ان علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ یہ بہت پرانا مسئلہ ہے۔ بارش ہوتے ہی ان علاقوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے۔ دوسری طرف شمالی مالدہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ، کھگین مرمو نے بتایا کہ ترنمول کانگریس نے ہر جگہ عوام کا پیسہ لوٹا ہے خواہ وہ پنچایت ہو یا بلدیات۔ ترقی کے نام پر مختص رقم ان کے پارٹی دفتر میں خرچ کی جاتی ہے۔ ترقی کے نام پر ترنمول حکومت مرکزی حکومت کے ذریعہ مختص رقم کو بھی لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی مخالفت کرنے پر حکمران جماعت بی جے پی قائدین اور کارکنوں کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کررہی ہے۔ انگلش بازارمیونسپلٹی کے چیئرمین بابلا سرکار نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کے 2 وارڈوں میں بی جے پی کا قبضہ ہے ، پانی کی کمی کا مسئلہ بھی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے اس موضوع پر دیئے گئے تبصرے کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبی جماﺅ کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.