کولکاتا،22،ستمبر:مغربی بنگال میں فی الحال 48-72 گھنٹے تک بارش جاری رہے گی۔ منگل کے روز علی پور میں محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بارے میں معلومات دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سطح سمندر پر کم دباو¿ کی وجہ سے بھاری بارش ہو رہی ہے کولکاتا کے علاوہ جمعہ تک ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، پرولیا ، بانکوڑہ جیسے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ شمالی بنگال میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔جہاںعلی پوردوار ، کالمپونگ ، کوچ بہار ، جلپائی گوڑی اور دارجلنگ میں لینڈ سلائیڈ ہوسکتی ہے۔ لہٰذا یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ لوگ محتاط انداز سے باہر نکلیں۔ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ منگل کو دارالحکومت کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
Comments are closed.