کولکاتا۔ 15جون: بارش کا وقفے وقفے سے برسنے پر کولکاتا و اطراف میں لوگوں کو گرمی سے بہت تک راحت ملی ہے ۔ اسی کے ساتھ گرمی کا زوال ہوا اور درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ۔سوموار کو کولکاتا میں درجہ حرارت 26.0ڈگری سیلیس ہونے سے معمول درجہ حرارت میںایک ڈگری کم ہوئی ، گزشتہ 24گھنٹے میں کولکاتا میں بارش کی مقدار 29.8 میلی میٹر ہوئی ۔ سوموار کو صبح آٹھ بجے تک بارش 21.5ملی میٹر ہوئی ۔ اتوار کو پورے شہر میں کل درجہ حرارت 27.6ڈگری سیلسیس تھی ۔ جو معمول درجہ حرارت سے ایک ڈگری زیادہ تھی ۔ اور سوموار کو یہ کم ہوگئی ۔ سنچر کو درجہ حرارت 31.4ڈگری سیلسیس تھی جو معمول سے تین ڈگری کم تھا ۔ پھر اتوار کو یہ اور بھی کم ہوگیا۔ ایسا ہی دفتر موسمیات کا کہنا ہے ۔
Comments are closed.