Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا سمیت ریاست بھر میں زبردست بارش کی پیشگوئی انتظامیہ سے زرد الرٹ جاری

0

کولکاتا،/14اگست:کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات دفتر کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں اس بارے میں معلومات دی گئیں۔ شمالی بنگال کے پانچ اضلاع ، جلپائی گوڑی ، دارجلنگ ، کالمپونگ ، کوچ بہار اور علی پوردوار میں تیز بارش کا امکان ہے۔ماہی گیروں کو سمندرمیں جانے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ عام لوگوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ تیز بارش کے ساتھ گرج چمک کے علاوہ بجلی گرنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کولکاتا کے ساتھ ہی ہوڑہ ، ہگلی ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، پرولیا ، بانکوڑہ ، جھاڑ گرام ، بردووان وغیرہ میں بھی زوردار بارش ہوگی۔ جمعہ کو دارالحکومت کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔ محکمہ موسمیات میں بتایا گیا ہے کہ اگلے تین دن تک صورتحال ایسی ہی رہے گی۔محکمہ موسمیات سے الرٹ موصول ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے مقامی انتظامیہ سے بھی چوکس رہنے کو کہا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے اشتراک سے کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.