کولکاتا 4اگست : سوموار کو گہری رات میں برئی پور کے بڑے بازار کے قریب بازار میں آگ لگ گئی ۔ ےہ آگ کپڑے پٹی سے شروع ہو ئی ۔ لوگوں نے دھواں دےکھا مگر تب آگ نے پورے بازار کو اپنے نرغے میں لے لےا تھا ۔ اسی وقت دمکل کو بھی خبر دی گئی مگر دمکل کے آنے میں تاخیر ہوئی ۔ لگ بھگ اےک گھنٹے بعد دمکل اس مقام پر پہنچی پھر دو انجن کی مدد سے حالات کو قابو میں کےا جانے لگا جو ناکام ہو ا۔ آخر کار چار انجن کو اس کام میں لگاےا گےا تب ےہ معاملہ رفع دفع ہوا ۔در اصل آگ تو پہلے بجھ جاتی مگر پانی کی عدم دستےابی کی وجہ سے دمکل والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ برئی پور کے تھانے سے فاضل پائپ جوڑ کر پانی لےا گےا اور اس آگ کو بجھاےا گےا ۔ مقامی کونسلر گوتم داس نے اپنی کوشش سے مزید پانی منگوائے اور آگ بجھانے کام میں لگاے۔ مقامی لوگوں نے بتاےا کہ رات 2 بجے آگ لگتے دےکھا تھا پھرلو گوں نے خود ہی آگ بجھانا چاہا ۔ مفروضہ ےہی ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے ہو گی جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔
Comments are closed.