کولکاتا16 اکتوبر:شمالی 24 پرگنہ بشیرہاٹھ کے شمالی بایاں محاذ رکن اسمبلی رفیق الاسلام نے ترنمول کانگریس میںشمولیت اختیارکی۔ جمعہ کو بائی پاس کے کنارے ترنمول بھون میں ریاستی وزیر اروپ بسواس کے ہاتھوں سے انہوں نے گھاس پھول پرچم اپنے ہاتھوں میں لے کرترنمول سے حق وفاداری کاعہدو پیمان لیا۔ پارٹی کایہ ماننا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے رفیق الاسلام سیاسی مدبر ہیں ان کے آجانے سے پارٹی کاہاتھ اوربھی زیادہ مضبوط ہوگا۔ ترنمول اسمبلی الیکشن سے پہلے اپنے ہاتھوں کو مضبوط کرنے میں ہے۔ رفیق الاسلام کے بعد آرایس پی کے بھی کئی نیتا اب اپنامن بدل رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھاجپا اورکانگریس سے بھی کبیدہ خاطر لیڈران نے بھی ترنمول پارٹی میںشمولیت اختیار کرچکے ہیں حتی کہ بام اور کانگریس اتحاد کے میدوار ڈاکٹر رضاالکریم بھی ترنمول کی چھاﺅنی میں آچکے ہیں۔ رفیق الاسلام نے ترنمول میںآجانے کے بعداپنے بیان میں یہ کہاکہ وہ اب ممتا حکومت کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کے درپے ہیں تاکہ منافرت پھیلانے والی پارٹی بی جے پی کووہ شکست خوردہ بناسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے ترنمول کانگریس کو زبردست دھچکالگایاتھا۔ بشیرہاٹ کیندر پرترنمول کاقبضہ تو رہا مگربن گاﺅں، بارک پور کی نشست پربھاجپا کاقبضہ رہا۔ حتی کہ اسمبلی حلقے میںبھی بی جے پی ابھی سے آگے ہی ہے۔ اب رفیق الاسلام کو ساتھ لے کرترنمول وقار کی جنگ لڑے گی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.