Take a fresh look at your lifestyle.

بایاں محاذ کا مودی -ممتا حکومت کی ناکامی پر زور دار تحریک

0

شانتی پور،22ستمبر: شانتی پور ویڈیو آفس کے سامنے بایاں محاذ کا احتجاجی جلسہ کسان بل فضائی دفتر سے ملازمین کی بر خاستگی و نجی کاری کو لے کر عام لوگوں کو جو پریشانیوں اٹھانی پڑ رہی ہیں اور انہیں معزول کیا جا رہا ہے انہیں کو لے کر بایاں محاذ نے زو ردار تحریک چلائی۔ دوسری طرف امفان میں اجڑنے والے غریب لوگوں کے ساتھ جو بد عنوانیاں ہو رہی ہیں انہیں مالی مدد نہیں مل پا رہی ہیں۔ اس کے خلاف بھی آوازیں اٹھائی۔ ان رعایتوں سے گاو¿ں کے پر دھان ، ان کے اقرباءاور پارٹی کے مضبوط لیڈران جو فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ ترنمول حکومت کی نا اہلی سے معنون کر کے بنگال میں حکومت کی بے بسی کو لے کر بایاں محاذ کے لیڈران نے زور دار تحریک چلائی کئی علاقوں میں جلسہ جلوس کر کے ترنمول حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جب کہ شانتی پور پنچایت کی صدر نے بایاں محاذ کی ان شکایتوں کو اور مائک لگا کر امن ا امان میں نقص پیدا کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.