Take a fresh look at your lifestyle.

بازار میں بم دھماکہ سے علاقے میں کہرام

مالدہ ،15،جون :مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ کے ماتحت تلسی ہاٹا بازار علاقے میں اتوار کی رات بم دھماکے سے علاقہ لرز گیا۔ واقعے کے بعد سوموار کی صبح سے ہی علاقے میں یہ واقعہ موضع بحث رہا۔ متعلقہ تھانے کے پولس افسران نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولس اور مقامی ذرائع کے مطابق تلسی ہاٹا بازار کے قریب شراب کا غیر قانونی دھندہ عرصے سے چل رہا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ شام کے وقت علاقے کے بدمعاش وہاں جمع ہوتے ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے پولیس کو بتایا کہ اچانک بم کی آواز سے پورا علاقہدہل گیا۔ابتدائی تفتیش میں پولس نے انکشاف کیا کہ دو شرپسندوں نے شراب کی غیر قانونی دھندہ کو لیکر علاقے میں بم دھماکہ کیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ شراب کا غیر قانونی دھندہ کافی عرصے سے چل رہاہے۔ پولس اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ہریش چندر پور تھانہ کے آئی سی سنجے کمار داس نے بتایا کہ پورے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.