کولکاتا،10نومبر: اس وقت جبکہ کرونا کی وجہ سے پورا شہر تھرایا ہوا ہے تو دوسری طرف راستے و فٹ پاتھ پر بیکار پی پی ای کٹ پڑے دیکھ کر لوگوں میں ڈرسا سما گیا ہے حالانکہ کرونا کے اس تشویشناک ماحول میں پی پی ای کیٹ یونہی فٹ پاتھ پر پڑا دیکھنے کے بعد ایک بار پھر سے ماہر ماحولیات کے اندر بے چینی دیکھی گئی کیونکہ ماہر ماحولیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس سنگین ماحول میں علاقے و گلی کوچے کو صاف ستھرا رکھنے پر دھیان دیا جائے، مگر ہوسپٹل روڈ میں اس طرح سے بیکار پی پی ای کٹ کے انبار دیکھ کر آس پاس کے لوگوں کے اندر خوف طاری ہو گئی ہے کیونکہ اس طرح پی پی ای کٹ کو پھینکنے سے وبائی بیماری پھر سے محرک ہو سکتی ہے۔ اب پولس اس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے اور یہ پتہ چلانے میں لگی ہے کہ اس طرح ہوسپٹل روڈ میں دستانے، پی پی ای کٹ و ماسک کو کس نے پھینکا۔ جب کہ گریفا تھانے کے جیوا نندن پل کے قریب بھی پولس کو اسی طرح کے بیکار دستانے، ماسک اور پی پی ای کٹ پڑے ملے۔ مگر سنسان علاقہ اور جھونپڑی میں رہنے والوں کو یہ گمان نہیں تھا کہ اس طرح ان بیکار پی پی ای کٹ سے وبائی مرض پھر سے بڑھ سکتا ہے۔
پولس نے ہی اس خبر کو کارپوریشن تک پہنچایا پھر صاف صفائی کرنے والے کرمچاری نے آکر اس بیکار چیزوں کو وہاں سے صاف کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی کہا کہ ان سے بھی کرونا مرض کا انہیں زیادہ خدشہ ہے اس کے بعد اس کی خبر مقامی کونسلر سے بورو تک گئی۔ وہاں سے جراثیم کش محلول چھڑکنے والی گاڑی آئی اس وقت تک پولس نے علاقے کو گھیرے رکھا۔ پھر اس علاقے کو سینی ٹائز کیا گیا۔ اس کے بعدپی پی ای کٹ کو پانی سے بھگایا گیا پھر صاف صفائی کرمچاریوں نے اسے وہاں سے ہٹایا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.