کولکاتا29 اکتوبر:عاشق سے رابطہ بڑھانے کے بعدمحض شک کی بنیاد پربوڑھا شوہر نے بیوی کوقتل کرنے کی کوشش کرڈالی اس کے بعدہی تلجلا تھانے کی پولس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا اوراس کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوا۔ ملزم واحد علی جو197A توپسیا روڈ کارہنے والا ہے اورعمر درازبھی۔ بتایاجاتاہے کہ واحد ان دنوں بے کار تھا اور گھر کی ذمہ داری کے اخراجات اٹھانے سے قاصر تھا، لامحالہ بیوی ایک پارلر میں کام سے لگ گئی۔ بدھ کو بھی روز کی طرح وہ کام پرگئی تھی۔ پھررات دیرگئے وہ واپس لوٹی۔ اس تاخیر سے واحد نے بیوی کے چال چلن پرشک کرلیا ، دونوں میں نوک جھونک ہواتوبوڑھے شوہر نے پستول نکال کر اس پرگولی چلادی۔ کسی طرح اس نے اپنی جان بچائی اوربھاگی تھانے تلجلا تھانے میں جاکر اس نے چڑچڑے اورشکی مزاج شوہر پریہ الزام لگایاکہ 22 برسوں سے اس پرظلم وستم ڈھارہاہے اس پرذہنی وجسمانی تشدد کرتاہے۔ باربار سمجھانے پربھی اسے ہوش نہ آیا اسی شکایت پرپولس نے اسے گرفتار کرلیا اورگھر سے ہی پستول اوردوگولیں بھی برآمد کرلی اب پولس اس پرکئی سخت دھارے لگانے پرکوشاں ہے۔
Comments are closed.