Take a fresh look at your lifestyle.

بیل گھڑیا وبیل گچھیا بریج کی مرمت کیلئے دفتر محنت کاٹنڈر طلب

کولکاتا،21ستمبر:کولکاتا کے کچھ بوسیدہ و خستہ حال بریج کی مرمت کرنے کا انتظامیہ نے ارادہ کیا ہے۔ ٹالہ بریج کا کام چل رہا ہے اس بار شمالی علاقوں کے مزید دو بریج کی مرمت کے لئے محکمہ محنت نے عرضی طلب کی ہے۔ بیل گھڑیا و بیل گچھیا کے یہ دو خستہ حال بریج میں ان بریج کو دوبارہ مرمت کے لئے 8لاکھ55ہزار و5لاکھ14 ہزار روپئے مختص ہوئے ہیں اور کام شروع ہونے کے بعد ڈیڑھ برس میں پورے کرنے ہوں گے۔ مرمت کرنے والی کمپنیاں ان دونوں بریج کا معائنہ کرنے کے بعد اپنا ٹنڈر محکمہ محنت میں داخل کر سکتے ہیں۔ اسی کے تحت ماں فلائی اوور کے نئے ہائٹ بار بٹھانے کا کام بھی حکومت کرنے پر آمادہ ہے۔ کلکتہ ہوائی ا ڈے سے ماں فلائی اوور سے ہوتا ہوا وی آئی پی گاڑیاں آتی جاتی ہیں حتیٰ کہ ممتا بنرجی اور دیگر کئی وزراءبھی ماں فلائی اوور کو اپنے استعمال میں برابر لاتے ہیںاس پل پر اونچی گاڑیاں گزرنے میں دشواری ہوتی ہیں اسی لئے اب اس پل پر نئے ہائیٹ بار لگانے کی تجویز ہو رہی ہے کے ایم ڈی اے نے بتا دیا ہے کہ نئے ہائٹ بار لگانے میں10لاکھ144 ہزار روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.