Take a fresh look at your lifestyle.

اہل صبح بلیا گھٹہ میں قیامت خیز دھماکہ کے خوف سے لوگ لرز پڑے

کولکاتا،13اکتوبر:صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب بلیا گھٹہ کے گاندھی بھون کے قریب ایک زبر دست دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ اتنا زبر دست تھا کہ گھروں میں مقید لوگوں کے اندر خوف طاری ہو گیا۔ ان کے مکان کی دیواریں بھی لرز اٹھی۔ اس زبر دست دھماکہ کے بعد جب لوگ گھبرا کر اپنے اپنے گھر سے باہر نکل پڑے تو دیکھا کہ کلب کی چھت و دیواریں اڑ چکی تھیں۔ اب یہ دھماکہ کیسے ہوا سبھی اس معاملے سے بے خبر ہیں مگر اس حادثے کے بعد بلیا گھٹہ تھانے سے پولس وہاں چلی آئی۔ وہاں کے لوگوں نے بیان بازی شروع کر دیا۔ کوئی کہا کہ باہر سے شر پسندوں نے آکر بم اندازی کیا ہے تو کوئی یہ کہا کہ کلب کے اندر بم کا ذخیرہ تھا وہی پھٹ پڑا۔ زیادہ تر لوگ سابقہ الزام کی تائید کرنے لگے۔ مگر کن کا بیان درست ہے ابھی اس کی جانچ چل رہی ہے۔ اس دھماکے کی دھمک اتنی زیادہ تھی کہ کلب کی چھت اڑ گئی اور دیواروں کی حالت تو خستہ ہو چکی تھی۔ ہر طرف روڑے بکھرے پڑے تھے۔ حالانکہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت کلب میں کوئی نہیں تھا اور کلب میں تالا لگا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.