کولکاتا،/27اگست:رات گئے موسلا دھار بارش نے شہر نشاط کے بیلیا گھاٹا علاقہ میں 150 سالہ پرانے مکان کو منہدم کردیا۔اس واقعے میں ایک بزرگ خواتین کی موت ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی اس میں فیملی کے بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔معلومات کے مطابق ڈھے حصے میں فیملی کے دیگر افراد کافی دیر تک پھنسے رہے۔ تاہم موقع پر پہنچنے والی پولس اور ریسکیو ٹیم نے اہلخانہ کے تمام افراد کو محفوظ طریقے باہر نکال لیا ہے۔واضح ہو کہ بدھ کی شام سے ہی شہر میں بارش ہونے لگی۔رات گئے بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جم گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق اس عرصے کے دوران 55 نمبر بیلیا گھاٹا مین روڈ پر واقع 150 سالہ پرانے مکان کا کچھ حصہ گر گیا۔اسی دوران پریتما ساہا نامی ایک ضعیفہ اور اس کا بیٹا راجیش ساہا اور گھر میں رہنے والے نواسہ پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ مکان کا حصہ گرنے سے سبھی شدید زخمی ہوگئے ۔ جس میں ضعیفہ کی حالت بہت خراب تھی۔ جس کو فوری طور پر این آر ایس اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کارپوریشن نے مذکورہ عمارت کو خطرناک قرار دیا تھا۔
Comments are closed.