کولکاتا،29جولائی: ریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اگلے دو اور نو اگست کا مکمل لاک ڈاو¿ن واپس لے لیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پورے لاک ڈاو¿ن کے اعلان کے بعد ریاستی حکومت سے مختلف حلقوں کے ذریعہ اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کچھ تاریخوں پر لاک ڈاو¿ن نہ لگائیں کیونکہ یہ جشن منانے اور اجتماعی اہم پروگراموں کا دن ہے۔ لہٰذاعوام کی رائے کا خیال رکھتے ہوئے ریاستی حکومت 2 اور 9 اگست کو لاک ڈاو¿ن واپس لے رہی ہے۔
Comments are closed.