کولکاتا 28 مئی۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے وسیع علاقے میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کے ریجنل ہیڈ کوارٹر نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دو دن تک جاری رہنے والی تیز ہواو¿ں اور تیز بارش کی وجہ سے درجہ حرارت کم سے کم 22.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جو معمول سے 3 ڈگری کم ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی محض 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو عام سے دو ڈگری کم ہے۔ محکمہ اہلکار نے بتایاہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک دارالحکومت کولکاتہ کے علاوہ ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، پورولیا ، بانکوڑا ، جلپائی گوڑی ، سلی گوڑی میں تیز بارش ہوگی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ طوفان کے گزرنے کے بعد ساحل سمندر پر کم دباو¿ پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ جمعرات کی صبح تک سب سے زیادہ بارش کوچ بہار میں ریکارڈ کی گئی۔ یہاں 52.5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ 24 گھنٹے بارش کے ساتھ ساتھ 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں بھی وہاں چل سکتی ہیں۔
Comments are closed.