Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال میںکرونا مرض کی شناخت کیلئے انٹیجین ٹسٹ شروع

کولکاتا۔ 30جولائی : کولکاتا کے چیتلا میں رہنے والے لوگوں کا انٹیجین ٹسٹ شروع ہوچکا ہے ۔ کولکاتا کے 16بورو میں روزانہ انٹیجین ٹسٹ ہوگا۔ لگ بھگ یومیہ آٹھ سو سے ایک ہزار افراد کا یہ ٹسٹ ہوگا ۔ اب کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے یہ ٹسٹ کافی معلوماتی ہوگا۔ دو سے تین دنوں کے اندر ہی رپورٹ سامنے آجائے گا۔ یہ ٹسٹ آدھے گھنٹے کے اندر دس لوگوں کا تمام کردے گا ۔ اب تو کرونا مرض نہ ہونے کے باوجود بھی بیشتر لوگ بیماریوں سے بھی موت کے گھاٹ اتررہے ہیں ایسے میں اس ٹسٹ سے کافی فائدہ ہوگا۔ مگر اس ٹسٹ میں ایک نقص ہے کہ اس میں نگیٹیو رپورٹ بھی آنے کا امکان رہتا ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے کہ RTPLRکے ذریعہ کوویڈ۔19کا جو ٹسٹ ہوتا ہے وہ کافی بہتر ہوتا ہے۔چیتلاکے اہیندر منچ میں انٹیجین ٹسٹ کے آغا ز میں وہاں فرہاد حکیم بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس ٹسٹ کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں کہ کوویڈ۔19، کا پتہ چلانے میں یہ جانچ کافی موثر ثابت ہوگا۔ اب تو کئی ملکوں میںRTPLRکے ساتھ ساتھ انٹیجین وانٹی باڈی ٹسٹ وسیع پیمانے پر ہورہے ہیں اب ایسا ہی ٹسٹ پورے بنگال میں شروع ہوگیا ہے ۔ انٹیجین ٹسٹ گلے اور ناک سے نمونہ لیا جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.