کولکاتا۔ 5اکتوبر : کرونا وائرس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ نکیٹو کیسیز میں بھی بڑھوتری ہورہی ہے ۔ نتیجہ کار درگا پوجا میںکیا حالات معمول پر رہیں گے اسی کو لے کر حساس لوگوں میں اب تفکر اور سوچ بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ 4اکتوبر 2020کو ریاستی محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میںکوویڈ۔19سے ایک دن میں 62افراد مارے گئے ہیں ایسے میں کل تعداد اموات 5ہزار 196تک پہنچی ہے ۔ جس کے تحت اموات کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ 1.92فیصد اس سے پہلے اس کی تعداد 1.92فیصد تک تھی ۔ خوش کن بات یہ بھی رہی کہ اس خطرناک مرض سے شفایات ہونے والوں کی تعداد 2,986تک دیکھی گئی ۔ سنیچر کو 3,013افراد میں یہ مرض لاحق تھا ۔ ایسے میں کل ملاکر شفایات ہوئے 2لاکھ 37ہزار ۔698یعنی بنگال میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 87.93فیصد تک مگر آخری اطلاع کے مطابق جنوری میں ایک دن میں نئے کیسیز 3,357تک تھی ۔ سنیچر کو یہ 3,340افراد کو حلقے میں لئے ہوئے تھا۔
Comments are closed.