Take a fresh look at your lifestyle.

مغربی بنگال میں سنیچر تک جاری رہی گی بارش

کولکاتا،7،اگست:مغربی بنگال کے صدر مقام کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں ہفتہ تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کے دفاتر کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ساحل سمندر پر کم دباو¿ کی وجہ سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔دارالحکومت کولکاتا کے علاوہ اب دو دن تک ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ ، مشرقی اور مغربی مدینی پور ، پرولیا ، بانکوڑہ ، بیربھوم اضلاع میں علی پوردوار ، سلی گوڑی ، جلپائی گوڑی ، کوچ بہار کے علاوہ شمالی بنگال کے وسیع علاقے پر تیز بارش ہوگی۔دارالحکومت کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.