کولکاتا،/31اگست:دارالحکومت بنگال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شیعہ مسلمانوں نے کوڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر بغیر جلوس نکالے محرم سادگی سے منائی گئی ۔انہوں نے حضرت محمد کے نواسہ امام حسین کی یاد میں دعا کی ، اور معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے گروہوں میں جمع ہوگئے۔ شہر کے ممتاز شیعہ رہنما سید مہر عباس رضوی نے کہا کہ برادری کے افراد نے جلوس نہ نکالنے کےلئے عدالت عظمیٰ کے حکم کا احترام کیا اور سیاہ لباس پہنے ہوئے امام حسین کی شہادت کو یاد کیا اور رسومات کو سادگی کے ساتھ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارک سرکس ، راجہ بازار ،خضر پور ، اقبال پور ، مومن پور اور مٹیا برج سمیت کسی بھی علاقے میں محرم کا جلوس نہیں نکالا گیا۔تعزیوں کو شہر کے شمالی مضافات میں کمر ہٹی کے مختلف محلوں میں رکھا گیا تھا ، لیکن انہیں اکھاڑا میں نہیں لے جایا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوگوں سے امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ محرم کے مقدس موقع پر آئیے ہم یہ حلف اٹھائیں کہ ہم متحد رہیں گے۔’ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ، ہر طرح کے تہوار منانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کہیں بھی ہجوم کی اجازت نہیں ہے۔ مندروں اور مساجد میں ایک ساتھ پوجا اور عبادت کرنا بھی ممنوع ہے ۔
Comments are closed.