Take a fresh look at your lifestyle.

جنوبی بنگال میں بھاری بارش کا امکان

ندیا۔16ستمبر : بھادو مہینے کے اختتام میں گرمی کو دور کرنے کیلئے ہوا کا دباﺅ بارش لے کر آرہی ہے۔ بنگال کی کھاڑی میں ایک بار پھر سے دباﺅ بڑھ رہا ہے جس کے زیر اثر دکھن بنگال پانی سے بھر جائے گا ۔ علی پور کے دفتر موسمیات نے یہ خبر دی کہ آئندہ اتوار کو شمال ، مشرقی بنگال کھاڑی میں ہوا کا دباﺅ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے سوموار و منگل کو یہ ہوا مغربی بنگال کا رخ کرے گا تو اتوار ، سوموار اور منگل کو دکھن بنگال میں بارش ہونے کا قوی امکان ہے ۔ اتوار سے منگل تک دکھن بنگال کے سبھی ضلع میں ہلکی بارش کا زور رہے گا ، اتوار کو ندیا ، مشرقی مدنا پور ، دونوں 24پرگنہ ، مشرقی بردوان ، مشرشد آباد میں بھاری بارش کا امکان رہے گا پھر سوموار سے بیر بھو م دونوں بردوان ، بانکوڑہ ، پرولیا ، مغربی مدنا پور ، جھاڑ گرام میںبارش کا تیز اثر برقرار رہے گا اس وقت بیچ سمندر میں جو ماہی گیر ہیں انہیں خبردار کردیا گیا اور انہیں واپس آنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.