Take a fresh look at your lifestyle.

رام مندر سے زیادہ ضروری کرونا کا ویکسین: اداکار دیب

کولکاتا،7،اگست:ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور ٹالی ووڈ اداکاردیب نے جمعہ کے روز رام مندر ٹاپک پر مودی سرکار پر سخت حملہ کیاکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت رام مندر سے زیادہ اہم کرونا ویکسین کی عوام کو ضرورت ہے۔ اگر آپ کسی بچے سے پوچھیں گے تو وہ بھی وہی کہے گا۔ میں یہ ایک سیاستدان کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک انسان کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں۔واضح ہو کہ دیب بنگال کے گھٹال پارلیمانی حلقے سے ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔دیب دوسری پارٹی کے فائر برانڈز لیڈران کے بجائے کافی سنجیدہ مزاج رکھتے ہیں لیکن ان کی سیاسی جماعتوں کے بہت سے رہنماو¿ں سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ جب بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ لاکیٹ چٹرجی کرونا سے متاثر ہوئی تھی تو دیب نے ٹویٹ کر کے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو بالواسطہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 15 اگست ہمارے ملک کا تاریخی اور اہم دن ہے اور اس کا موازنہ کسی دوسرے دن سے نہیں کیا جاسکتا۔ اہم بات یہ ہے کہ اجودھیا میں بھومی پوجن کی تقریب کے دوران پی ایم مودی نے رام مندر کی تحریک کو ہندستان کی آزادی کی جدوجہد سے تشبیہ دی ہے۔ممتا کو مودی کا یہ بیان پسند نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی ہمارے لئے سب سے اہم دن ہے۔یہ ایک تاریخی یادگار اور جمہوری دن ہے۔کسی دوسرے دن کا موازنہ 15 اگست سے نہیں کیا جاسکتا۔آزادی کے بغیر کون رہنا چاہتا ہے؟ 15 اگست ہمارے لئے انتہائی قابل احترام اور ناقابل فراموش ہے۔اس کی اہمیت کا کسی دوسرے دن سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ یوم آزادی ہماری زندگی کا سبھی پہلوو¿ں کا سب سے اہم دن ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.