Take a fresh look at your lifestyle.

بالی ووڈ اداکارہ کی پُراسرا ر موت

کولکاتا۔ 11دسمبر: جودھپور پارک کے ایک فلیٹ سے بنگالی فلم کی اداکارہ اریہ بندو پادھیائے کی لاش پر اسرار حالت میں پائی گئی۔ اس نے کئی ہندی فلمیں لو اینڈ سیکس اور دھوکہ ، ڈرٹی پکچر وغیرہ میں بھی کام کرچکی تھی ۔ پولس کو جب اس کی موت کی اطلاع ملی تو وہ فوراً جودھ پور پارک کے اس فلیٹ میں گئے جہاں فرش پر وہ خون میں لت پت پڑی تھی ۔ اسے فوراً وہاں سے اسپتال پہنچایا گیا تاکہ پوسٹ مارٹم ہو۔ اس کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ وہ اسے بچپن سے پہچانتی ہیں ۔ اس کی ماں کے پاس آریہ پڑھنے آیا کرتی تھی اس کی موت سے آس پڑوس کے لوگ بھی افسوس ظاہر کیا۔ پولس نے تمہیدی جانچ کے بعد یہ بتایا کہ تنہائی کی زندگی سے شاید عاجز آکر اس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہوگا ۔ کیونکہ تنہا زندگی گزارنے سے دماغی خلل کا عارضہ چکی تھی جو شاید بعد میں خود کشی کی سبب بنی ہے۔ پولس کو گھر کی نوکرانی نے ہی بتایا کہ جب و صبح کو کام پر آئی تو دروازہ بند تھا بیل دبانے کے باوجود بھی جواب نہ ملا تب اس نے پاس پڑوس کے لوگوں کو بتایا ۔ انہوں نے کھڑکی سے اندر کا منظر دیکھا تو ڈر گئی وہ خون میں لت پت زمین پر پڑی تھی ۔ پولس اب کیس کو سنجیدگی سے سلجھانے میں لگا ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.