Take a fresh look at your lifestyle.

بھوٹان میں لاک ڈاون کے سبب جئے گاوں سیل

علی پور دوار 11اگست : کرونا کے اچانک بڑھتے ہوئے کیس کے تناظر میں پڑوسی ملک بھوٹان میں ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا ہے۔ بھوٹان کے وزیر اعظم کی جانب سے جاری اعلان کیا گیا کہ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیس کے پیش نظر منگل سے پانچ دن کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن نافذ کیا جائے گا۔ اس حکومتی حکم کے بعد ، بھوٹان سے ملحق علی پوردوار ضلع کے جئے گاو¿ں سے بھوٹان جانے والے تین بڑے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ سرحد بند ہو جانے کی وجہ سے ہندوستان – بھوٹان کے درمےان بین الاقوامی تجارت اگلے پانچ دن تک بند رہے گا۔ واضح ہو کہ بھوٹان سرکار نے کورونا کے نئے کیسوں کی اطلاع کے بعد ملک گیر لاک ڈاو¿ن نافذ کےا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.