Take a fresh look at your lifestyle.

بھوٹان میں پھنسے 96مہاجر مزدور علی پور دوار پہنچے

علی پوردوار،02جون :پڑوسی ملک بھوٹان میں پھنسے 96مہاجر مزدور آج منگل کو علی پور دوار پہنچے جوکورونا وائرس کو لیکراچانک لاک ڈاﺅن کے سبب بھوٹان میں ہی پھنس گئے تھے۔ آخر کار بھارت-بھوٹان دوستی معاہدے کی دفعات کے مطابق ، لاک ڈاو¿ن کے 67 دن بعد بھوٹان کی حکومت نے منگل کو بھوٹان میں پھنسے ہوئے 96 تارکین وطن مزدوروں کو ریاستی حکومت کے حوالے کردیا۔ بھوٹان سے واپس آنے والے 96 تارکین وطن مزدوروں میں علی پوردوار ضلع کے 31 ، جلپائی گوڑی ضلع کے5 کوچ بہار ضلع کے 51 ، کولکاتا کے جنوبی اور شمالی 24 پرگنا کے2 کارکن شامل ہیں۔ علی پور دوار ضلع پریشد کے سرپرست موہن شرما اور دیگر انتظامی عہدیداروں نے آج بھوٹان گیٹ پر ان تارکین وطن کارکنوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دوسری طرف ، ان تارکین وطن محنت کشوں نے ہندستان واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.