کولکاتا12 اکتوبر: نیوٹاﺅن کولکاتا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (این کے ڈی اے) نے سوموار کو نیو ٹاﺅن کے نذرل تیرتھا کی دوسری جانب اسمارٹ بائی سائیکل اسٹینڈ کاافتتاح کیا اس مقصد کے تحت کہ پڑوس کے گاﺅں سے اس مقام پر جتنے بھی نوجوان لڑکے ولڑکیاں کام کرنے کی غرض سے آتے ہیں وہ اس مخصوص جگہ پراپنی سائیکل رکھ سکتے ہیں۔ اسمارٹ بائی سائیکل رکھنے کے شیڈ میں 70 سائیکل رکھنے کی جگہ ہے۔ اس جگہ پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ، موبائل فون چارجر، ای ۔سائیکل چارجر نیز دوایل سی ڈی اسکرین بھی لگے ہیں تاکہ اصل مسافت کاپتہ چل سکے۔ اس جگہ پر ہروقت دوسیکوریٹی گارڈ بھی مقررہوں گے ۔ این کے ڈی اے نے حال ہی میں پھر سے پبلک بائی سائیکل شیرینگ اسکیم کو رائج کیاہے۔
Comments are closed.