سلی گوڑی،29جولائی:سلی گوڑی شہر کی بدھان مارکیٹ جمعرات سے کھل رہی ہے۔ بدھ کے روزمارکیٹ کمیٹی کے ذریعہ پورے مارکیٹ کمپلیکس کو صاف ستھرا کردیا گیا۔ سلی گوڑی شہر اور بدھان مارکیٹ علاقے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر مارکیٹ کو بند کردیا گیاتھا۔ آج بدھان مارکیٹ بزنس کمیٹی کے ذریعہ کل سے مارکیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز پورے مارکیٹ کمپلیکس کو صاف ستھرا کیا گیا۔
Comments are closed.